
دس گرام سونے کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی،جو کم ہوکر 3 لاکھ 81 ہزار 360 روپے کی سطح پر آگئی۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 17 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 235 ڈالر پر آگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک ہفتے کے دوران سونے کی قیمت میں غیرمعمولی اضافہ ریکارڈ
واضح رہے کہ ہفتے کے روز بھی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی واقع ہوئی تھی اور سونا اچانک 106 ڈالر فی اونس کم ہوکر 4252 ڈالر کی سطح پر آ گیا تھا، جس کے نتیجے میں ملکی سطح پر سونا 10 ہزار 600 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 46 ہزار 300 روپے فی تولہ پر پہنچ گیا تھا۔
سونے کی قیمت میں اس بڑی کمی سے ایک روز قبل جمعہ کے روزتاریخ کا سب سے بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا تھا، جس کے مطابق سونا عالمی مارکیٹ میں 141 ڈالر کے اضافے سے 4358 ڈالر فی اونس اور مقامی مارکیٹوں میں 14 ہزار 100 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 56 ہزار 900 روپے فی تولہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا تھا۔
ماہرین کے مطابق امریکی ڈالر کی قدر میں بہتری اور عالمی معیشت میں استحکام کی خبروں کے باعث سرمایہ کاروں نے سونے میں سرمایہ کاری کم کر دی ہے جس سے قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔