سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،خریداروں کے لیے خوشخبری
عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کی کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونا 10 ہزار 600 روپے فی تولہ سستا ہوگیا
عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کی کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونا 10 ہزار 600 روپے فی تولہ سستا ہوا/ فائل فوٹو
کراچی:(ویب ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کی کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونا 10 ہزار 600 روپے فی تولہ سستا ہوگیا۔

آل پاکستان جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا کم ہوکر 4 لاکھ 46 ہزار 300 روپے کا ہو گیا ہے جبکہ 1 گرام سونا 8 ہزار 331 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 82 ہزار 630 روپے پر آگیا ہے۔
گزشتہ روز بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اچانک 141 ڈالر کا بڑا اضافہ ہونے کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 358 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پہلے سے ذبح شدہ مرغی کی فروخت پر پابندی، وجہ سامنے آگئی

عالمی مارکیٹ کے اثرات مقامی سطح پر بھی نظر آئے تھے جہاں صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 14 ہزار 100 روپے کا بڑا اضافہ ہوا اور نئی قیمت 4 لاکھ 56 ہزار 900 روپے فی تولہ ہوگئی تھی۔

مزید برآں،اب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 106 ڈالر کمی کے ساتھ 4 ہزار 252 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں کمی اور ڈالر کی قدر میں بہتری کے باعث سونا سستا ہوا ہے تاہم عام خریداروں کے لیے یہ خبر کسی راحت سے کم نہیں۔