پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی لہر
Pakistan Stock Exchange
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے آغاز پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوتا دکھائی دیا،جس کے نتیجے میں کاروبار کے آغاز سے ہی مارکیٹ میں نمایاں تیزی دیکھی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 538 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 164,983 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

ذہن نشین رہے کہ گزشتہ روز انڈیکس 164,444 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جس کے بعد آج مارکیٹ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کے رویے میں بہتری دیکھنے میں آئی۔

ماہرینِ معیشت کے مطابق حکومتی معاشی پالیسیوں میں استحکام، روپے کی قدر میں بہتری اور غیرملکی سرمایہ کاری کے امکانات نے اسٹاک مارکیٹ پر مثبت اثر ڈالا ہے۔ سرمایہ کاروں نے توانائی، بینکنگ اور ٹیلی کام سیکٹرز میں بڑھ چڑھ کر سرمایہ کاری کی، جس سے مجموعی طور پر مارکیٹ میں بہتری آئی۔

معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر مارکیٹ میں یہی رجحان برقرار رہا تو ہنڈرڈ انڈیکس 165,000 کی سطح عبور کرنے میں کامیاب ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پشاور: 40,000 پرائز بانڈ کے خوش نصیبوں کا اعلان

 دوسری جانب کاروباری برادری نے اسٹاک مارکیٹ کی بہتری کو ملکی معیشت کیلئے حوصلہ افزا اشارہ قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں سے اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری تھا، تاہم رواں ہفتے کے آغاز پر تیزی نے سرمایہ کاروں میں ایک بار پھر اعتماد بحال کر دیا ہے۔