
رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 19 ڈالر فی اونس مہنگا ہو کر 4217 ڈالر فی اونس کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا ہے، جو حالیہ مہینوں میں سب سے زیادہ اضافہ ہے۔
دوسری جانب پاکستانی سونے کی مارکیٹ میں بھی قیمتوں نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا، ایک تولہ سونا 1900 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 42 ہزار 800 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ اسی طرح 10 گرام سونا 1629 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 79 ہزار 629 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
ادھر چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، جو 5337 روپے فی تولہ کی سطح پر برقرار ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر ڈالر کی قدر میں کمی اور مہنگائی کے خدشات سونے کی قیمت میں اضافے کی بنیادی وجوہات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع
عالمی مارکیٹ میں عدم استحکام، معاشی غیر یقینی صورتحال اور سرمایہ کاروں کا محفوظ سرمایہ کاری کی جانب رجحان بھی سونے کی قیمتوں کو مزید بڑھا رہا ہے۔
سونا مہنگا ہونے سے جہاں عام شہریوں کیلئے زیورات خریدنا مزید مشکل ہو گیا ہے، وہیں سرمایہ کاروں کیلئے یہ صورتحال منافع بخش موقع ثابت ہو رہی ہے۔



