
جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کاروبار کے دوران بینچ مارک 100 انڈیکس میں 877 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 58 ہزار 822 پوائنٹس پر جا پہنچا۔
اس دوران انڈیکس نے ایک موقع پر ایک لاکھ 59 ہزار 33 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو بھی چھوا جو کہ رواں ہفتے کی نمایاں پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 57 ہزار 945 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، تاہم آج سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی اور مثبت معاشی اشاروں کے باعث مارکیٹ میں اعتماد بحال ہوا۔
معاشی ماہرین کے مطابق حکومتی پالیسیوں، روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی اور عالمی سطح پر سرمایہ کاروں کے رویے نے مقامی مارکیٹ پر مثبت اثر ڈالا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت نے تاریخ رقم کر دی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر یہی رجحان جاری رہا تو آنے والے دنوں میں انڈیکس مزید بلندیوں کو چھو سکتا ہے، تاہم سرمایہ کاروں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ مقامی مارکیٹ پر بھی اثر انداز ہو سکتا ہے۔
ماہرین نے اس تیزی کو معیشت کیلئے خوش آئند قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ کی مضبوطی ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کا ذریعہ بن سکتی ہے۔