ہائیر نے کھیلوں کی دنیا میں لِورپول فٹبال کلب اور پیرس سینٹ جرمن کے ساتھ نئے عالمی اشتراکات کا اعلان کر دیا
Haier sports partnerships
فائل فوٹو
برلن: ہائیر، جو دنیا میں بڑے ہوم اپلائنسز کی فروخت میں پہلے نمبر پر ہے، آج اعلان کیا ہے کہ اس نے لِورپول فٹبال کلب اور پیرس سینٹ جرمن کے ساتھ کثیر المدتی عالمی شراکت داری کے معاہدے کیے ہیں۔ یہ معاہدے دنیا کے دو سب سے زیادہ مقبول فٹبال کلبوں کو ایک ایسے برانڈ کے ساتھ جوڑتے ہیں جو صارفین پر مرکوز جدت کے لیے جانا جاتا ہے۔

آج IFA برلن میں، دونوں کلبوں کے ایگزیکٹوز نے ہائیر کی نئی برانڈ اسٹریٹیجی کی رونمائی کے موقع پر شرکت کی اور ان عالمی شراکت داریوں کا اعلان کیا۔ ان شراکت داریوں کے تحت ہائیر اسٹیڈیم، ڈیجیٹل اور ریٹیل پلیٹ فارمز پر فعال ہوگا؛ مداحوں کو خصوصی تجربات فراہم کرے گا؛ اور ایسے کو-برانڈڈ اسمارٹ ہوم پروڈکٹس متعارف کرائے گا جو میچ ڈے کی توانائی کو روزمرہ زندگی میں لے آئیں گے۔
ہائیر گروپ کے وائس چیئرمین اور صدر ہائیشان لیانگ نے کہا
: 
ہم اپنی اسپورٹس مارکیٹنگ اسٹریٹیجی کو نئی بلندیوں تک لے جانے پر پرجوش ہیں، بالخصوص لِورپول فٹبال کلب اور پیرس سینٹ جرمن جیسے دنیا کے سب سے زیادہ کامیاب اور مشہور کلبوں کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے۔ ان کی اعلیٰ کارکردگی کی جستجو اور جدت کا جذبہ ہائیر کے ڈی این اے سے مطابقت رکھتا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ان شراکت داریوں کے ذریعے مداحوں اور صارفین کو دنیا بھر میں زیادہ بااثر اور اسمارٹ تجربات فراہم کیے جائیں۔ جیسے عظیم ٹیمیں درستگی، ٹیم ورک اور مسلسل بہتری کے ذریعے کامیاب ہوتی ہیں، ویسے ہی ہم بھی اپنے پروڈکٹس صارفین کی ضروریات، جدید ٹیکنالوجی اور روزمرہ زندگی میں آزمودہ معیار کے مطابق تیار کرتے ہیں۔”

لِورپول فٹبال کلب کے چیف کمرشل آفیسر بین لیٹی نے کہا: 
ہائیر ایک پُرعزم، جدید اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ برانڈ ہے، اور ہم انہیں لِورپول فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ گھریلو آلات میں معیار اور وسیع عالمی موجودگی نے ہائیر کو ایک نمایاں مقام دیا ہے، جو ہمارے شائقین کی عالمی فین بیس کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔ ہمیں اس شراکت داری کے ثمرات کا شدت سے انتظار ہے۔” 

پیرس سینٹ جرمن کے چیف ریونیو آفیسر رچرڈ ہیسلگریو نے کہا: 
ہم ہائیر کو پیرس سینٹ جرمن فیملی میں خوش آمدید کہنے پر بہت خوش ہیں۔ ایک عالمی گھریلو برانڈ ہونے کے ناطے ہائیر دنیا بھر میں لوگوں کی زندگیوں کا حصہ ہے۔ یہ شراکت داری ہمیں اپنے مداحوں کے اور بھی قریب لے جانے کا ایک انوکھا موقع فراہم کرتی ہے۔” 

فٹبال میں ہائیر کی دیگر شراکت داریوں میں لالیگا، لیگا پرتگال اور رائل مراکش فٹبال فیڈریشن بھی شامل ہیں، جو ہائیر کے فٹبال روڈ میپ میں اسپین، پرتگال اور مراکش کی اسٹریٹیجک اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔ 

ہائیر نے اپنی نئی ڈوئل-اسپانسرشپ اسٹریٹیجی کے تحت، جس میں ٹینس بھی شامل ہے، اے ٹی پی ٹور
کے ساتھ اپنی اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کو 2028 تک بڑھا دیا ہے۔ ہائیر کے ٹورنامنٹ پورٹ فولیو میں پلاوا لاگونا کروشیا اوپن (اُماگ)، اے بی این امرو اوپن (روٹرڈیم)، بی ایم ڈبلیو اوپن (میونخ) اور ٹورین میں ہونے والے باوقار نِٹو اے ٹی پی فائنلز شامل ہوں گے۔ اس توسیع کے تحت ہائیر کو آن-کورٹ برانڈ ویزیبلٹی، پریمیم ہاسپیٹالیٹی ایکسپیریئنسز اور منتخب اے ٹی پی ایونٹس میں آن-سائٹ پراڈکٹ انٹیگریشن حاصل ہوگی، جو اسمارٹ لیونگ انوویشنز کو عالمی پلیٹ فارم پر پیش کرنے کا ذریعہ بنے گی۔ اس کے علاوہ، ہائیر کو اے ٹی پی کے ڈیجیٹل چینلز پر بھی نمائش کا موقع ملے گا، جس کی آن لائن آڈینس ایک ارب سے زائد ہے۔

ٹینس کی دنیا میں ہائیر کے پارٹنرشپس میں رولانڈ گیروس، رولیکس پیرس ماسٹرز، آسٹریلین اوپن اور موتوا میڈرڈ اوپن بھی شامل ہیں، جو اس کھیل کو ہائیر کی عالمی حکمت عملی میں ایک پریمیم پلیٹ فارم کے طور پر مستحکم کرتے ہیں۔

۔ 

ATP
کے نائب صدر، روڈولف ٹاسٹے نے کہا:  
ہائیر کے ساتھ اپنی شراکت داری میں توسیع ہمارے باہمی تعاون کی کامیابی کو ظاہر کرتی ہے۔ 2023 سے ہم نے قریبی تعلق کے ذریعے ہائیر کی جدید ٹیکنالوجی کو ATP کے عالمی مداحوں تک پہنچایا ہے۔ یہ شراکت داری جدت اور بہترین معیار کی ہماری مشترکہ وابستگی کو مزید تقویت دے گی۔” 

ہائیر کا مطلب ہے اسپورٹس
 
ہائیر کا کھیلوں سے تعلق وسیع، اسٹریٹیجک اور عالمی ہے، جو اس کی کثیرالجہتی اسپورٹس شناخت کو ظاہر کرتا ہے۔ چین کے والی بال کورٹس سے لے کر رولانڈ گیروس کے کلی کورٹ تک، جنوبی ایشیا کے کرکٹ اسٹیڈیمز سے یورپ اور افریقہ کے فٹبال میدانوں تک—ہائیر نے ایک ایسا اسپانسرشپ ماڈل تشکیل دیا ہے جو مقامی دلچسپیوں کے مطابق ڈھلتا ہے جبکہ اپنی عالمی وژن کو بھی مستحکم کرتا ہے۔ 

چاہے بات نازک اور روایتی کپڑوں کے لیے خصوصی واشنگ مشین کی ہو یا بجلی کے اتار چڑھاؤ کے دوران بھی کام کرنے والے ایئر کنڈیشنر کی، ہر حل اس مقصد کے ساتھ بنایا گیا ہے کہ لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنایا جائے۔ اسی وژن کے تحت ہائیر کی اسپورٹس اسپانسرشپ اسٹریٹیجی آگے بڑھتی ہے: ایک ایسا پورٹ فولیو جو مقامی جذبات کی عکاسی کرتا ہے مگر عالمی مقصد کی خدمت کرتا ہے۔فٹبال کے میدانوں سے لے کر ٹینس کورٹ تک، یورپ سے ایشیا اور افریقہ تک، ہائیر ایسے پلیٹ فارمز میں سرمایہ کاری کرتا ہے جو لوگوں کی زندگیوں سے حقیقتاً جڑتے ہیں، کھیل کو ایک عالمی زبان میں

بدلتے ہیں جو ٹیکنالوجی، ثقافت اور جذبات کو ایک مشترکہ کہانی میں یکجا کرتی ہے:

"کھیلو نمبر ون کے ساتھ"

 

ہائیر گروپ کے بارے میں 
1984
میں قائم ہونے والا ہائیر گروپ، بہتر زندگی اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن سلوشنز فراہم کرنے والا دنیا کا ایک نمایاں ادارہ ہے، جس کا مقصد ہے: "More Creation, More Possibilities"۔ ہائیر ہمیشہ صارفین کو مرکز میں رکھ کر کام کرتا ہے اور اس نے تین بڑے ستون قائم کیے ہیں: اسمارٹ لیونگ، جامع ہیلتھ انڈسٹری اور ڈیجیٹل اکانومی انڈسٹری۔ کمپنی کے پاس 10 آر اینڈ ڈی سینٹرز، 35 انڈسٹریل پارکس اور 163 مینوفیکچرنگ سینٹرز ہیں، اور اس نے 2024 میں 55.9 بلین امریکی ڈالر کی عالمی ریونیو حاصل کی۔ ہائیر گزشتہ 7 سال سے کنٹار برانڈزیڈ کی "دنیا کے 100 سب سے قیمتی عالمی برانڈز" کی فہرست میں شامل ہے۔ اس کے علاوہ، ہائیر مسلسل 16 سال سے "یورو مانیٹر گلوبل میجر اپلائنسز برانڈ" میں نمبر ون پر ہے۔ ہائیر کی 8 لسٹڈ کمپنیاں ہیں، جن میں اس کی ذیلی کمپنی ہائیر اسمارٹ ہوم فورچون گلوبل 500 اور فورچون "ورلڈز موسٹ ایڈ مائرڈ کمپنیز" کی فہرست میں شامل ہے۔ 

لِورپول فٹبال کلب کے بارے میں
 
1892
میں قائم ہونے والا لیورپول فٹبال کلب دنیا کے سب سے زیادہ تاریخی اور مشہور کلبوں میں شمار ہوتا ہے، جس نے اب تک 20 لیگ ٹائٹلز (جن میں پریمیئر لیگ بھی شامل ہے)، آٹھ ایف اے کپ، 10 لیگ کپ، چھ یورپی کپ، تین یوئیفا کپ، چار یورپی سپر کپ، 16 چیریٹی شیلڈز، دو ویمنز سپر لیگ ٹائٹلز اور ایک ویمنز چیمپئن شپ جیتے ہیں۔

سماجی ذمہ داری کو اپنے کلچر کا حصہ سمجھتے ہوئے، لیورپول فٹبال کلب اپنی ایوارڈ یافتہ حکمت عملی The Red Way کے ذریعے لوگوں، ماحول اور کمیونٹیز کے بہتر مستقبل کے لیے کام کرتا ہے۔ اس میں پائیداری کے اقدامات، مساوات اور تنوع کو فروغ دینا، اور بچوں و نوجوانوں کے لیے زندگی بدلنے والے مواقع فراہم کرنا شامل ہے، خصوصاً اپنے سرکاری فلاحی ادارے ایل ایف سی فاؤنڈیشن کے ذریعے۔ 

پیرس سینٹ جرمن کے بارے میں
 
1970
میں قائم ہونے والا پیرس سینٹ جرمین (PSG) فرانس کا سب سے کامیاب اسپورٹس کلب ہے، جو یورپ میں بھی نمایاں مقام رکھتا ہے۔ 2025 میں پی ایس جی نے پہلی بار یوئیفا چیمپئنز لیگ جیتی۔ قطر اسپورٹس انویسٹمنٹس (QSI) کی 2011 سے ملکیت میں آنے کے بعد، پی ایس جی نے خود کو ایک کثیر اسپورٹس ادارے میں تبدیل کرلیا، جس میں مردوں اور خواتین کا فٹبال، ہینڈ بال، جوڈو اور ای اسپورٹس شامل ہیں۔ 2022 میں امریکی ادارہ Arctos Partners نے کلب میں سرمایہ کاری کی تاکہ اس کی طویل المدتی ترقی کی حکمت عملی کو سپورٹ کیا جا سکے۔

پی ایس جی کے دنیا بھر میں 500 ملین سے زائد مداح ہیں اور اس کے سوشل میڈیا فالورز 230 ملین سے زیادہ ہیں، جس نے اسے ایک عالمی ثقافتی علامت بنا دیا ہے۔ Jordan جیسے برانڈز کے ساتھ تعاون نے پی ایس جی کو ایک عالمی سطح پر تسلیم شدہ لائف اسٹائل برانڈ بنا دیا ہے۔ 2024 میں کلب نے Paris Saint-Germain Campus کا آغاز کیا، جو ایتھلیٹس کی تربیت اور کارکردگی کے لیے نئے معیارات قائم کرتا ہے۔ پی ایس جی کو "The Club of the New Generation" کہا جاتا ہے، جو کھیل، کلچر اور سماجی اثرات کو یکجا کرتا ہے۔ 

ATP
کے بارے میں 
اے ٹی پی کا مشن ٹینس کی خدمت ہے۔ اے ٹی پی ٹور اور اے ٹی پی چیلنجر ٹور کا گورننگ باڈی ہونے کے ناطے، یہ دنیا کے اربوں مداحوں کو تفریح فراہم کرتا ہے، دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کو باوقار ٹورنامنٹس میں سامنے لاتا ہے اور نئی نسل کو متاثر کرتا ہے۔ آسٹریلیا میں یونائیٹڈ کپ سے لے کر یورپ، امریکا اور ایشیا تک، کھیل کے بڑے ستارے اے ٹی پی ماسٹرز 1000، 500 اور 250 ایونٹس اور گرینڈ سلمز میں ٹائٹلز اور PIF ATP Rankings پوائنٹس کے لیے مقابلہ کرتے ہیں۔

تمام راستے اٹلی کے شہر ٹورین میں ہونے والے نِٹو اے ٹی پی فائنلز کی جانب جاتے ہیں، جہاں صرف سیزن کے بہترین 8 سنگلز کھلاڑی اور ڈبلز ٹیمیں حصہ لیتی ہیں۔ یہیں سال کے اختتام پر ATP World No.1 کا اعزاز دیا جاتا ہے، جو ٹینس میں سب سے بڑی کامیابی ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: www.ATPTour.com