
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 5 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی اونس سونا 3368 ڈالر پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد ایک تولہ سونا 3 لاکھ 59 ہزار 500 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونا 429 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 8 ہزار 213 روپے تک جا پہنچا ہے۔
ادھر چاندی کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا، چاندی فی تولہ بدستور 3953 روپے پر برقرار ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
ماہرینِ معیشت کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر معاشی غیر یقینی صورتحال اور کرنسی کی قدر میں اتار چڑھاؤ سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کی وجہ بن رہے ہیں۔
سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد ایک بار پھر محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر سونا خریدنے کی جانب مائل ہو رہی ہے۔