سونا فی تولہ 100 روپے مزید سستا ہو گیا
Gold price in Pakistan
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 100 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 52 ہزار 900 روپے پر آ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 86 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد نیا بھاؤ 3 لاکھ 2 ہزار 555 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں فی اونس سونا 1 ڈالر سستا ہو کر 3302 ڈالر پر آ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی سطح پر کمی، پاکستان میں اضافہ کیسے؟

ذہن نشین رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جب فی تولہ نرخ 2 ہزار روپے کم ہو گئے تھے۔

اس تسلسل سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ آئندہ دنوں میں مقامی مارکیٹ میں مزید اتار چڑھاؤ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

ماہرینِ معاشیات کے مطابق عالمی مالیاتی صورتحال، ڈالر کی قیمت اور مہنگائی کے رجحان کے ساتھ سونے کی قیمتیں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔ شہریوں کو مشورہ دیا جا رہا ہے کہ سونے کی خرید و فروخت سے پہلے تازہ ترین ریٹس سے ضرور آگاہی حاصل کریں۔