
صرافہ مارکیٹ کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 3000 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 51 ہزار 500 روپے پر آ گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونا بھی 2572 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 1 ہزار 354 روپے میں دستیاب ہے۔
خیال رہے کہ سونے کی قیمت میں یہ کمی ملکی معیشت پر پڑنے والے عالمی اثرات اور بین الاقوامی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے باعث ہوئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 33 ڈالر کی کمی کے بعد 3292 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پرائز بانڈز جیتنے والے نان فائلرز اور فائلرز پر ودہولڈنگ ٹیکس نافذ
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں بہتری اور عالمی سطح پر سرمایہ کاروں کے رجحان میں تبدیلی کی وجہ سے سونے کی قیمتوں میں گراوٹ آ رہی ہے۔
ماہرینِ معیشت کے مطابق اگر یہی رجحان برقرار رہا تو آئندہ دنوں میں سونے کی قیمتیں مزید نیچے آ سکتی ہیں، جو کہ زیورات کی خریداری کرنے والے صارفین کیلئے خوش آئند ثابت ہو سکتا ہے۔
دوسری جانب سرمایہ کاروں کو محتاط رہنے کا مشورہ بھی دیا جا رہا ہے، کیونکہ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ کسی بھی وقت رونما ہو سکتا ہے۔