کے پی کے کو عالمی سرمایہ کاری کا مرکز بنانے کیلئے کوشاں ہیں: حسن مسعود کنور

فائل فوٹو
July, 7 2025
پشاور: (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ کے وائس چیئرمین حسن مسعود کنور نے کہا ہے کہ صوبے کو عالمی سرمایہ کاری کا مرکز بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔
اپنے ایک بیان میں وائس چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ خیبرپختونخوا حسن مسعود کنور کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ بین الاقوامی سطح پر صوبے کے کاروباری مواقع اجاگر کرے گا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر ٹوکیو میں دو بڑی بزنس کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کا وفد جاپانی سرمایہ کاروں اور بزنس لیڈرز سے ملاقاتیں کرے گا، خیبر پختونخوا کو عالمی سرمایہ کاری کا مرکز بنانے کی عملی کوششیں جاری ہیں۔
حسن مسعود کنور کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ نے اوساکا ایکسپو کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں،مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم بھی کانفرنسز میں شریک ہوں گے۔