
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کمی کے بعد 3342 ڈالر فی اونس پر آ گیا ہے۔ اس کمی کا اثر پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی دیکھا گیا، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 56 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونا 514 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 5 ہزار 384 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔اس کمی کے بعد چاندی کی قیمت بھی متاثر ہوئی ہے،جس کے نتیجے میں فی تولہ چاندی 18 روپے کمی کے بعد 3816 روپے کی سطح پر آ گئی۔
یہ بھی پڑھیں:صرف 700 روپے قسط پر گاڑی کے مالک بنیں
ماہرینِ معیشت کا کہنا ہے کہ عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال اور ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ سرمایہ کار اس صورتحال میں سونے کی خریداری میں محتاط رویہ اختیار کر رہے ہیں۔
دوسری جانب صرافہ بازار سے منسلک تاجروں کا کہنا ہے کہ اگر عالمی مارکیٹ میں یہی رجحان جاری رہا تو آئندہ دنوں میں سونے کی قیمت میں مزید کمی کا امکان ہے، جو زیورات خریدنے والوں کیلئے خوش آئند ہو سکتا ہے۔