
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر سستا ہو کر 3274 ڈالر فی اونس پر آ گیا ہے، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے ہیں۔
پاکستان میں ایک تولہ سونا 1600 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 49 ہزار 400 روپے کا ہو گیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1371 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2 لاکھ 99 ہزار 554 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، ایک تولہ چاندی بدستور 3782 روپے پر برقرار ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمت میں کمی کا سبب عالمی معاشی صورتحال، ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور بین الاقوامی مالیاتی پالیسیوں میں تبدیلی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تنخواہ دار طبقے کیلئے بڑا ریلیف، انکم ٹیکس ختم کرنے کا اعلان
واضح رہے کہ یہ کمی اُن افراد کیلئے ایک اچھا موقع ثابت ہو سکتی ہے جو شادی بیاہ یا سرمایہ کاری کیلئے سونا خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
مارکیٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں سونے کی قیمت میں مزید رد و بدل کا امکان موجود ہے، لہٰذا سرمایہ کاروں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہوگی۔