مرغی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
chicken price hike
فائیل فوٹو
لاہور: ( ویب ڈیسک) لاہور اور ملتان میں مرغی کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوا ہے، جہاں پچھلے تین دنوں میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 43 روپے فی کلو تک کا اضافہ ہوا ہے۔

لاہور میں آج زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا، جبکہ مرغی کے گوشت کی قیمت میں 14 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا۔ اب زندہ برائلر مرغی کی ہول سیل قیمت 274 روپے فی کلو، جبکہ ریٹیل قیمت 288 روپے فی کلو ہو چکی ہے۔ مرغی کا گوشت اب 417 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے، جبکہ انڈے 244 روپے فی درجن کے حساب سے مل رہے ہیں۔

لاہور کی چند اوپن مارکیٹوں میں صاف مرغی کا گوشت 450 روپے فی کلو تک مل رہا ہے، جبکہ ٹولنٹن مارکیٹ میں بون لیس گوشت کی قیمت 520 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں چینی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی

ملتان میں بھی قیمتوں میں قابل ذکر اضافہ سامنے آیا ہے۔ آج زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 26 روپے فی کلو اور گوشت کی قیمت میں 39 روپے فی کلو کا اضافہ نوٹ کیا گیا۔ البتہ انڈوں کی قیمت میں 14 روپے فی درجن کی کمی ہوئی ہے۔

ملتان میں زندہ مرغی کی ہول سیل قیمت اب 258 روپے فی کلو اور ریٹیل نرخ 272 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ مرغی کا گوشت 394 روپے فی کلو کی قیمت پر فروخت ہورہا ہے، جبکہ ایک درجن انڈے اب 230 روپے میں مل رہے ہیں۔