
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 ہزار 700 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ملکی صرافہ بازاروں میں سونا 3 لاکھ 41 ہزار 900 روپے سے کم ہو کر 3 لاکھ 35 ہزار 200 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے بتایا گیا کہ ملکی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 5 ہزار 745 روپے کمی آئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹ میں 10گرام سونا 2 لاکھ 93 ہزار 124 روپے سے کم ہو کر 2 لاکھ87 ہزار 379 روپے کا ہو گیا۔
اسی طرح عالمی صرافہ بازاروں میں مسلسل دوسرے روز سونے کے بھاؤ میں کمی آئی ، آج بین الاقوامی منڈی میں سونا 67 ڈالر فی اونس سستا ہوا جس کے بعد عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس قیمت 3 ہزار 168 ڈالر رہ گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ ہوئی تھی۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ
دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ آج تاریخ کی نئی بلندی پر پہنچ گئی ، کاروبار کے اختتام پر پی ایس ایکس 100انڈیکس میں 1425پوائنٹس کا بڑ اضافہ ہوا جس کے بعد 100انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار 962 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 69کروڑ 89 لاکھ حصص کی تجارت ہوئی جبکہ کاروباری سودے 39 ارب روپے میں طے پائے اور سرمایہ کاروں نے 175ارب روپے منافع کمایا، نئی بلندی کے بعد مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ہزار 385ارب روپے پر پہنچ گئی۔
ڈالر بمقابلہ پاکستانی روپیہ
ادھر امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ 11 پیسے مہنگا ہوا، کاوربار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 281 روپے 61 پیسے پر بند ہوا۔