اسٹاک ایکسچینج مارکیٹ میں پاکستان کی شاندار چھلانگ
KSE-100 Index Surge
فائل فوٹو
کراچی:(ویب ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے آج کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ کیا۔

صبح کے پہلے سیشن میں انڈیکس 265 پوائنٹس اضافے کے ساتھ کھلا، جس کے فوری بعد تیزی کا سلسلہ جاری رہتے ہوئے KSE-100  انڈیکس میں مجموعی طور پر 2,419 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس کی سطح 105,946 پوائنٹس تک جا پہنچی۔ یہ تیزی گزشتہ روز کے مندی مزاج کے بعد مارکیٹ میں قوتِ بحالی کا مظہر ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین سرحدی کشیدگی نے گذشتہ روز PSX کو شدید دباؤ میں دھکیل دیا تھا، جب انڈیکس کو ابتدائی طور پر 6 فیصد سے زائد کی گراوٹ کے بعد ایک موقع پر معطل کر دیا گیا تھا۔

اس صورتحال کا نتیجہ یہ نکلا کہ مارکیٹ گذشتہ روز 103,526 پوائنٹس پر بند ہوئی، جو تاریخ کی نمایاں ترین مندی میں سے ایک تھی۔

آج کی تیزی کو ملکی و بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے سے جوڑا جارہا ہے۔ کئی بروکریج فرموں کے مطابق تاجر مفاہمتی رجحان اور عالمی مارکیٹوں کی بحالی کے آثار کو دیکھتے ہوئے خریداری میں مصروف ہیں۔ خاص طور پر بینکنگ، توانائی اور صنعتی شعبوں میں نمایاں خریداری دیکھی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:آٹا مہنگا، گھی سستا،عوام کیلئے جزوی ریلیف

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ سیاسی اور جغرافیائی تناؤ کے باوجود سرمایہ کار طویل مدتی منافع پر فوکس کر رہے ہیں اور PSX کی اس تیزی کو حوصلہ افزا قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ رواں ماہ کے اندر بازار کا ماحول مستحکم رہنے کی توقع ہے۔

یہ اقدام مارکیٹ کو مستحکم رکھنے اور سرمایہ کار اعتماد کو واپس لانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ تاجر اب نئی سطحوں پر انڈیکس ٹریڈنگ کے مواقع تلاش کر رہے ہیں اور ممکنہ اصلاحی رجحان کے دوران بھی پوزیشن مضبوط رکھے ہوئے ہیں