مہنگا سونا مزید مہنگا ہوگیا
Gold price increase
فائل فوٹو
کراچی:(ویب ڈیسک) سونے کی چمک نے ایک بار پھر عوام کی آنکھیں چندھیا دی ہیں، کیونکہ قیمتی دھات کی قیمت میں آج پھر غیرمعمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 6100 روپے فی تولہ اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 56 ہزار روپے سے بھی تجاوز کرگیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 5 ہزار 232 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 53 ہزار روپے ہوچکی ہے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 61 ڈالر اضافے کے ساتھ 3377 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر معاشی غیر یقینی صورتحال مہنگائی اور کرنسی کی گرتی ہوئی قدر سونے کی قیمت میں اضافے کی بڑی وجوہات ہیں۔

واضح رہے کہ سونے کی قیمت میں یہ اچانک اور بڑا اضافہ زیورات خریدنے والوں، سرمایہ کاروں اور شادیوں کے سیزن میں خریداری کے خواہشمند افراد کیلئے کسی جھٹکے سے کم نہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی مارکیٹ میں یہی رجحان برقرار رہا تو آنے والے دنوں میں سونے کی قیمت مزید بلندیوں کو چھو سکتی ہے۔ 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.21 ▲ 0.15
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.28 ▼ 0.45
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 369.80 ▼ 0.72
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.82 ▲ 0.04
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.48 ▲ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.38
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 454,153 ▼ 825
Gold 22K Per Tola 416,307 ▼ 756
Gold 21K Per Tola 397,384 ▼ 722
Gold 18K Per Tola 340,615 ▼ 619
Silver Per Tola 6,933 ▲ 49
Platinum Per oz (USD) 1,817 ▲ 13.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 392.05 ▲ 2.91
Diesel HSD Per Litre 304.78
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں