نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کی منظوری دیدی
بھاری بلوں کے ستائے شہریوں کو ریلیف مل گیا ، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں مزید کمی کی منظوری دے دی۔
فائل فوٹو
کراچی: (سنو نیوز) بھاری بلوں کے ستائے شہریوں کو ریلیف مل گیا ، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں مزید کمی کی منظوری دے دی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کی درخواست پر 4 اپریل کو سماعت کی تھی اور بجلی قیمت سے متعلق فیصلہ محفوظ کیا تھا جو اب وفاقی حکومت کو بھجوا دیا گیا ہے۔

نیپرا کی جانب سے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپے 71 کمی کی منظوری دی گئی ہے،حکومت ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین کے علاوہ تمام صارفین کو سبسڈی فراہم کرے گی ۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ سبسڈی اپریل سے جون کے دوران صارفین کو فراہم کی جائے گی ، بجلی کی قیمت میں کمی سے صارفین کو 58 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کا ریلیف بجلی صارفین کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

یہ بھی یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف نے بھی عوام کو ریلیف دیتے ہوئے گھریلو صارفین کیلئے 7 روپے 41 پیسے جبکہ صنعتی صارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں 7 روپے 59 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا تھا۔