
تفصیلات کے مطابق پشاور میں زندہ برائلر مرغی کے نرخ میں ایک دن میں 40 روپے کا بڑا اضافہ سامنے آیا ہے جس کے بعد مرغی کے نرخ 500 سے بڑھ کر 540 روپے ہوگئے۔ اسی طرح پشاور میں فی کلو مرغی کا گوشت 70 روپے مزید مہنگا ہوگیا جس کے بعد گوشت کی قیمت 800 روپے سے بڑھ کر 870 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب لاہور میں سرکاری نرخنامے کے مطابق مرغی کا گوشت 595 روپے کلو ہے جبکہ لاہور میں انڈوں کی فی درجن قیمت 264 روپے ہے۔ لاہور میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 397 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 411 روپے کلو ہے۔
سرکاری قیمتوں کے برعکس لاہور شہر میں چکن 700 سے 750 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ بون لیس کے دام 1100 سے 1250 روپے فی کلو وصول کیے جا رہے ہیں۔ لاہور میں سرکاری نرخنامے کی بجائے چکن کی ہول سیل مارکیٹ ٹولنٹن مارکیٹ میں زندہ مرغی 450 سے 470 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔