سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ
Gold Price Surge
فائل فوٹو
کراچی:(ویب ڈیسک) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں ایک بار پھر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 31 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 3052 ڈالر کی نئی بلند سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا،جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3200 روپے کے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 21 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔

علاوہ ازیں فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 2743 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کی قیمت 2 لاکھ 75 ہزار 205 روپے تک جا پہنچی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کی وجہ اقتصادی غیر یقینی صورتحال اور عالمی سطح پر سونے کی بڑھتی ہوئی مانگ ہے۔ پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں یہ اضافہ عوام کی قوت خرید پر اثر انداز ہو رہا ہے۔