پاکستان سٹاک ایکسچینج سے مثبت خبر
Pakistan Stock Exchange
فائل فوٹو
کراچی:(ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت رہا، جہاں 100 انڈیکس میں 265 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار 73 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا ہوا نظر آیا۔ یہ اضافہ پاکستان سٹاک ایکسچینج کی گزشتہ روز کی کارکردگی کو مزید مستحکم کرتا ہے، جب 100 انڈیکس میں 1139 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جو ایک لاکھ 17 ہزار 772 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج کے کاروبار کی مالیت میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا، جہاں گزشتہ روز کے دوران مارکیٹ کی مالیت 92 فیصد بڑھ کر 37 ارب 49 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔

واضھ رہے کہ یہ مثبت رجحان سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے اور مارکیٹ کی صحت میں بہتری کا اشارہ دیتا ہے۔

دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں ملی ہے۔ کاروبار کے آغاز پر ڈالر 26 پیسے سستا ہو کر 280 روپے 42 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری کی نشاندہی کرتی ہے اور معیشت کیلئے خوش آئند ہے۔