
آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں 24 کیرٹ سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کی کمی آئی ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 3 لاکھ 17 ہزار 800 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
اس کے ساتھ ہی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 686 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 72 ہزار 462 روپے ہو گئی ہے، جو کہ خریداروں کیلئے بڑی اچھی خبر ہے۔
دوسری جانب عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں بھی کمی آئی ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 6 ڈالر کم ہو کر 3021 ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔ اس کمی کا فائدہ پاکستانی مارکیٹ میں بھی محسوس ہو رہا ہے، جہاں سونا مزید سستا ہو رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا یہ رجحان جاری رہنے کی توقع ہے، جس سے پاکستان میں سونا خریدنے والے افراد کو مزید فائدہ ہو سکتا ہے۔ یہ کمی نہ صرف سونے کی قیمتوں کو متاثر کر رہی ہے بلکہ سرمایہ کاروں کیلئے بھی ایک بہترین موقع فراہم کر رہی ہے۔
سونے کی قیمتوں میں کمی نے عوام میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے، خاص طور پر ان افراد کیلئے جو شادیوں یا دیگر اہم مواقع پر سونا خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔