سرکاری گندم کے فی من نرخ مقرر
Punjab Wheat Price
فائل فوٹو
لاہور:(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے سرکاری گندم کا نرخ 2900 روپے فی من مقرر کر دیا، اور سرکاری گندم ریلیز پالیسی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت نے گندم کی کمی کو پورا کرنے کیلئے مزید گندم ریلیز کرنے کا بھی اعلان کیا ہے، تاکہ مارکیٹ میں قیمتوں کو مستحکم رکھا جا سکے۔

حکام کے مطابق پنجاب میں 12 لاکھ میٹرک ٹن گندم پہلے ہی ریلیز کی جا چکی ہے، اب مزید گندم سرکاری گوداموں سے فروخت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پنجاب کابینہ نے اس سلسلے میں 12 لاکھ میٹرک ٹن گندم ریلیز کرنے کی منظوری دی تھی۔ ڈی جی فوڈ پنجاب کا کہنا ہے کہ اس اضافی گندم کی فراہمی سے مارکیٹ میں گندم کی کمی نہیں ہونے دی جائے گی اور قیمتوں پر قابو بھی پایا جائے گا۔

خیال رہے کہ پنجاب حکومت کی یہ حکمت عملی گندم کی قیمتوں میں اضافے کو روکنے اور عوام کو سستے داموں گندم کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اہم ثابت ہو گی۔

اس فیصلے کے بعد گندم کی قیمتوں میں استحکام آنے کی توقع ہے، جس سے عام عوام کو فائدہ پہنچے گا۔