نئے نوٹوں کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری
عید الفطر کے موقع پر نئے نوٹوں کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری آگئی
ںئے کرنسی نوٹ/ فائل فوٹو
کراچی: (سنو نیوز) عید الفطر کے موقع پر نئے نوٹوں کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری آگئی۔

تفصیلات کے مطابق عیدالفطر کی مناسبت سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تجارتی بینکوں کو 27 ارب روپے کے نئے نوٹ جاری کر دیئے۔ نئے نوٹوں کی دستیابی کے لئے سٹیٹ بینک نے کیش مانیٹرنگ ٹیمیں تعینات کر دیں۔

سٹیٹب بینک کا کہنا ہے کہ یہ کرنسی نوٹ کمرشل بینکوں کی 17 ہزار برانچوں پر فراہم کیے گئے ہیں، اے ٹی ایم مشینوں سے بھی نئے نوٹ ملیں گے، عوام کو نئے بینک نوٹوں کی آسانی یقینی بنائی جائے گی۔

یاد رہے مصری ادارے نے 30 سے زائد ممالک میں عیدالفطر 30 مارچ کو ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کی وزارت اعلی تعلیم اور سائنسی تحقیق سے وابستہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ایسٹرانومیکل اینڈ جیو فزیکل ریسرچ نے کہا ہے کہ ماہ شوال کا چاند 29 مارچ بروز ہفتہ کو 29 رمضان 1446 ہجری کی مناسبت سے قاہرہ کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے کے فوری بعد پیدا ہوجائے گا۔

ادارے کے مطابق اس دن قاہرہ میں یہ چاند غروب آفتاب کے بعد 11 منٹ تک رہے گا، انسٹی ٹیوٹ نے تصدیق کی کہ عرب اور اسلامی دارالحکومتوں اور شہروں کے لئے اس دن غروب آفتاب کے بعد نیا چاند 3 سے 19 منٹ تک دیکھا جا سکے گا۔

انسٹی ٹیوٹ نے عرب اور غیر عرب شہروں کے نام بھی دئیے ہیں جن میں شوال کا چاند 29 مارچ کو دیکھا جائے گا۔ ان شہروں میں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض، بغداد، کویت سٹی، نواکشوط، مراکش، فاس، لاغوس، الجزائر، تونس، طرابلس، لیبیا، خرطوم، مقدشیو، انقر، عمان، دمشق، جیزان، قدس شریف، عدن، کیپ ٹان، منامہ، تہران، دوحہ، ابوظہبی، دبئی، مسقط، کوالا لمپور، جکارتہ، برازیلیا، لیما، واشنگٹن، اوٹاوا، لندن، ماسکو اور پاکستان کا شہر کراچی بھی شامل ہے۔