200 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی پیر کو ہوگی
200 روپے مالیت کے پرائز بانڈ ز کی قرعہ اندازی 17 مارچ بروز پیر کو فیصل آباد میں ہوگی
200 روپے مالیت کے پرائز بانڈ ز کی قرعہ اندازی / فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) 200 روپے مالیت کے پرائز بانڈ ز کی قرعہ اندازی 17 مارچ بروز پیر کو فیصل آباد میں ہوگی۔

200 روپے مالیت کی قرعہ اندازی کا پہلا انعام ساڑھے 7 لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں ڈھائی لاکھ روپے کے 5 جبکہ تیسرے انعام میں 1250 روپے کے 2394 انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہوں گے۔

دوسری جانب آئی ایم ایف نے پاکستان کے اقتصادی جائزہ سے متعلق اعلامیہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا کہ پاکستان کے ساتھ ان امور کو حتمی کرنے کیلئے مزید بات چیت آن لائن جاری رہے گی۔

آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان کے ساتھ قرض پروگرام کے پہلے جائزہ کے لیے 24 فروری سے 14 مارچ تک مذاکرات ہوئے، آئی ایم ایف کے وفد کی قیادت نیتھن پورٹر نے کی، پاکستان کے ساتھ 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ معاہدہ پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کی نئی کلائمیٹ فنانسنگ کے لیے بھی بات چیت ہوئی، پاکستان نے موجودہ قرض پروگرام پر سختی سے عمل درآمد کیا، پاکستان کے ساتھ قرضوں کی ادائیگی کی مینجمنٹ پر بات چیت ہوئی، پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں لاگت کم کرنے پر بات چیت ہوئی۔

آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ معاشی ترقی کی شرح بڑھانے پر بات چیت ہوئی، پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے کی بہتری کے لیے بات چیت ہوئی، پاکستان کے ساتھ صحت عامہ اور تعلیم کی بہتری کے لیے بات چیت ہوئی، پاکستان کے ساتھ سماجی تحفظ کے لیے بات چیت ہوئی، پاکستان کے ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنے پر تبادلہ خیال ہوا، پاکستان کے ساتھ ان امور کو حتمی کرنے کیلئے مزید بات چیت آن لائن جاری رہے گی، پاکستان کے ساتھ بات چیت مثبت رہی۔