
تفصیلات کے مطابق ہونڈا پرائیڈر 2025ء ماڈل 97.1 سی سی انجن، 4-اسپیڈ ٹرانسمیشن اور ایندھن کی سابقہ کارکردگی کی حامل ہے، نئے ماڈل میں نئے گرافکس اور ایک نئی کلر سکیم متعارف کرائی گئی ہے، پاکستان میں ہونڈا پرائیڈر 2025ء کی قیمت دو لاکھ 8 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے۔
کمپنی کے مطابق نئی ہونڈا پرائیڈر 4-اسٹروک او ایچ سی ایئر کولڈ،97.1 سی سی اور 4- سپیڈ کنسٹنٹ میش کی حامل ہے، اس کا انجن کِک سٹارٹر ہے۔
نئی ہونڈرا پرائیڈر کی سیٹ کی اونچائی 798 ملی میٹر ہے جبکہ گراؤنڈ کلیئرنس 156 ملی میٹر رکھا گیا ہے، اس کے وہیل بیس 1226 ملی میٹر ہیں جبکہ بائیک کا وزن 96 کلو ہے۔
سسپنشن اور ٹائر کی بات کی جائے تو بائیک کی فرنٹ سسپنشن ٹیلیسکوپک فورک ہے جبکہ پچھلے سسپنشن سوئنگ آرم اہمیت کے حامل ہیں، بائیک کا اگلا ٹائر 2.75 – 18 (4 پی آر) اور پچھلا ٹائر: 2.75 - 18 (6 پی آر) ہے۔
نئی ہونڈرا پرائیڈر میں ایندھن کے ٹینک کی گنجائش 9.7 لیٹر رکھی گئی ہے۔
اٹلس کمپنی کی جانب سے نئی ہونڈا پرائیڈر میں نئے گرافکس اور نیا سٹیکر ڈیزائن متعارف کرایا گیا ہے جو نئی رنگوں کے باعث موٹرسائیکل کی دلکشی میں اضافہ کرتا ہے۔
کمپنی کی جانب سے ہونڈا پرائیڈر 2025ء کو "مکمل آرام، زیادہ سے زیادہ کارکردگی" کے ساتھ مارکیٹ میں پیش کیا جارہا جو اسے روزانہ کے مسافروں کیلئے ایک قابل اعتماد آپشن بناتا ہے۔