سٹاک مارکیٹ میں مندی ،ایک لاکھ 13 ہزار پوائنٹس کی حد بحال نہ رہی
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا رجحان رہا، کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار پوائنٹس کی حد بحال نہ رکھ سکا۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی، سرمایہ کار پریشان (فائل فوٹو)
کراچی: (سنو نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا رجحان رہا، کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار پوائنٹس کی حد بحال نہ رکھ سکا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا تاہم مالی لین دین کے دوران مارکیٹ میں گراوٹ دیکھنے میں آئی، کاروبار کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 938 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار 800 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں آج 14ارب47 کروڑ95 لاکھ65 ہزار 452 روپے مالیت کے 21 کروڑ69 لاکھ 45 ہزار 811 شیئرز کا لین دین ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا تھا، گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 396 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 13 ہزار 739 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔