
تفصیلات کے مطابق آج کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ قیمت 3 لاکھ 9 ہزار روپے ہوگئی۔ سونے کی قیمت میں اضافے کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 9 ڈالر اضافہ ہوا جس کے بعد ایک اونس سونا 2953 ڈالر کا ہو گیا۔ چاندی کی قیمت 28 روپے فی تولہ اضافے کے بعد 3 ہزار 468 روپے تک جا پہنچی۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 397 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 739 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری حجم 78 کروڑ 74 لاکھ حصص رہا۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن دوبارہ 14 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گئی۔ مجموعی حصص کی مالیت میں 48 ارب روپے اضافہ ہوا۔ حصص کی مالیت 14 ہزار 28 ارب روپے پر پہنچ گئی۔ کاروباری سودے 33 ارب روپے میں طے پائے۔
کرنسی مارکیٹ میں روپیہ مستحکم رہا۔ انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 46 پیسے پر بند ہوا۔