
تفصیلات کے مطابق آج کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 800 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ قیمت 3 لاکھ 8 ہزار روپے ہوگئی۔ پاکستان میں سونے کی قیمت ایک اور بلندی پر پہنچ گئی۔
بین الاقوامی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت میں 34 ڈالرز اضافہ ہوا جس کے بعد فی اونس قیمت 2944 ڈالرز ہوگئی۔ چاندی کی قیمت بھی 90 روپے فی تولہ اضافے کے بعد 3440 روپے ہوگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ 24 قیراط کے حامل فی تولہ خالص سونے کے دام ایک ہزار روپے بڑھ کر 3 لاکھ 4 ہزار 200 روپے تک جا پہنچے۔
اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 60 ہزار 802 روپے ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ 22 قیراط کا حامل 10 گرام سونا 2 لاکھ 39 ہزار 77 روپے میں فروخت ہوا۔
ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ عالمی منڈی میں فی اونس سونے کے دام 10 ڈالر بڑھ کر 2 ہزار 910 ڈالر ریکارڈ کیے گئے ہیں۔