سونا مزید 1000 روپے فی تولہ مہنگا، 3 لاکھ سے تجاوز کرگیا
سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، آج پھر فی تولہ نرخ 1000 روپے اضافے سے 3 لاکھ 4 ہزار 200 روپے ہوگئے
لاہور: (ویب ڈیسک) سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، آج پھر فی تولہ نرخ 1000 روپے اضافے سے 3 لاکھ 4 ہزار 200 روپے ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت میں 10 ڈالرز کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی اونس قیمت 2 ہزار 910 ڈالرز ہوگئی۔

یاد رہے گزشتہ روز سونے کی قیمتوں میں 1700 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 2 ہزار روپے کا ہو گیا تھا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ ملک بھر میں فی تولہ سونا 1700 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 3 ہزار 2 سو روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی ایک ہزار 458 روپے اضافے سے 2 لاکھ 59 ہزار 945 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 2 لاکھ 38 ہزار 283 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بڑھ کر 2 ہزار 900 ڈالر ہو گئی۔

واضح رہے کہ 15 فروری کو فی تولہ خالص سونے کی قیمت 4 ہزار 700 روپے تنزلی سے 3 لاکھ ایک ہزار 500 روپے ہوگئی تھی۔