
تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 263 روپے 95 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
دوسری جانب پیٹرول کی قیمت میں بھی 1 روپے کی کمی کی گئی ہے، اس کی نئی قیمت 256 روپے 13 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
علاوہ ازیں مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 171 روپے 65 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔اسی طرح سے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے 25 پیسے کی کمی کی گئی ہے، اور اس کی نئی قیمت 155 روپے 81 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
وزارت خزانہ نے وزیراعظم کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عوام کیلئے خوش آئند ہے، کیونکہ اس سے نہ صرف ٹرانسپورٹ کی قیمتوں میں کمی آئے گی بلکہ گھریلو استعمال کیلئے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے سہولت فراہم ہوگی۔
حکومت کی جانب سے قیمتوں میں کمی کے اس اقدام کو عوام کی بہبود کیلئے ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے، جس سے ملکی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ اس فیصلے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے شروع ہو گیا، جس سے عوام کو روزمرہ کی ضروریات میں ریلیف ملے گا۔