پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنی کمی متوقع؟
Petroleum price reduction
فائل فوٹو
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 فروری بروز اتوار سے اگلے 15 دنوں کیلئے بڑی کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق متعلقہ حکام نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر 2.49 روپے سے لے کر 9.11 روپے تک کمی کرنے پر کام شروع کر دیا ہے۔

ان تبدیلیوں کے بعد پیٹرول کی قیمت میں 2.49 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9.11 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔

واضح رہے کہ عالمی سطح پر آئل مارکیٹ کے بنیادی عوامل مستحکم ہیں، جس کی وجہ سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ممکن ہوئی ہے۔

دوسری جانب حکومتی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ان تبدیلیوں کا اثر عوام پر براہ راست پڑے گا اور اس سے روزمرہ کے اخراجات میں کمی آئے گی۔

اس کمی کے باعث عوام کو سستا پیٹرول اور ڈیزل ملنے کی امید ہے، جو کہ خاص طور پر ٹرانسپورٹ اور کاروباری سرگرمیوں کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ 

خیال رہے کہ قیمتوں میں کمی کا اعلان اس وقت کیا گیا ہے جب عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں استحکام آچکا ہے اور حکام نے عوامی مفاد میں قیمتوں کو کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔