
آل پاکستان جیمز اینڈ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 4700 روپے کی کمی کے ساتھ 3 لاکھ 1 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔
اس کمی کے بعد سونا خریدنے والوں کیلئے ایک نیا موقع پیدا ہوگیا ہے، کیونکہ 10 گرام سونا بھی 4030 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 58 ہزار 487 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
سونے کی قیمتوں میں اس اچانک کمی کا عوامی سطح پر خیرمقدم کیا جا رہا ہے، خاص طور پر وہ افراد جو اس قیمتی دھات میں سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
دوسری جانب عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی آئی ہے، جہاں سونا 50 ڈالر کم ہو کر 2883 ڈالر فی اونس پر فروخت ہو رہا ہے۔ عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں کمی کا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی پڑا ہے، جس سے پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔
ماہرینِ معیشت کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں یہ کمی عارضی ہو سکتی ہے اور اس میں دوبارہ اضافے کا امکان بھی موجود ہے۔ تاہم فی الحال عوام کو سونا خریدنے کیلئے ایک بہترین موقع ملا ہے، جو ان کیلئے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔