
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کا بڑا اضافہ دیکھنے میں ملا ہے،جس کے بعد اس کی قیمت 3 لاکھ 6 ہزار 200 روپے ہو گئی۔
واضح رہے کہ یہ اضافہ سونے کی مارکیٹ میں ایک نیا ریکارڈ ہے، جس نے خریداروں میں تشویش کی لہر دوڑادی ہے
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1886 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 62 ہزار 517 روپے ہو گئی۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اس اضافے نے سونے کی خریداری کو مزید مشکل بنا دیا ہے، خاص طور پر ان لوگوں کیلئے جو سونا خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
خیال رہے کہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، جہاں سونے کی قیمت 20 ڈالر کے اضافے سے 2933 ڈالر فی اونس ہو گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی اقتصادی صورتحال اور سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات پاکستان کی مارکیٹ پر بھی پڑ رہے ہیں، جس کے باعث سونے کے نرخوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
سونے کی قیمتوں میں اس اضافے کے بعد پاکستانی مارکیٹ میں سرمایہ کاروں اور خریداروں کی جانب سے محتاط رویہ اختیار کیا جا رہا ہے۔