
تفصیلات کے مطابق 16 فروری کو پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 49 پیسے کمی کی تجویز ہے، جس کے بعد ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت 257.13 روپے سے کم ہو کر 254.64 روپے ہو جائے گی۔
اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 11 پیسے کمی کی تجویز ہے، جس کے بعد ایک لیٹر ڈیزل 267.95 روپے سے کم ہو کر 258.84 روپے کا ہو جائے گا۔
علاوہ ازیں مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 45 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 60 پیسے کمی کی تجویز دی گئی ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے نئی قیمتوں کا اعلان منظوری کے بعد کیا جائے گا۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 فیصد تک کم ہوئی ہیں۔ خام تیل کی قیمت 83.40 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 78.35 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔
عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی عوام کو ریلیف ملنے کا امکان ہے، جس سے مہنگائی کے اثرات میں کمی آ سکتی ہے۔
خیال رہے کہ یہ تبدیلیاں عوام کیلئے بڑی سہولت کا باعث بن سکتی ہیں،جس سے مہنگائی کے اثرات پر کافی فرق پڑ سکتا ہے۔