ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ
LNG price increase
فائل فوٹو
اسلام آباد:(ویب ڈیسک)حکومت کی جانب سے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی کی قیمت 12.90 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے، جبکہ سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی قیمت 12.67 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو رکھی گئی ہے۔

واضھ رہے کہ یہ اضافہ گزشتہ مہینے کی قیمتوں سے زیادہ ہے، جنوری میں سوئی ناردرن کیلئے قیمت 12.66 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کیلئے 12.60 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

اوگرا کے مطابق ایل این جی کی قیمتوں میں یہ اضافہ سپلائی لاگت میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ گھریلو صارفین اور صنعتی صارفین کیلئے مہنگائی کا باعث بنے گا، اور توانائی کے شعبے پر مزید دباؤ ڈالے گا۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ توانائی کے بڑھتے ہوئے مطالبات اور عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے  توقع کی جا رہی ہے کہ یہ اقدام ملک میں توانائی کے شعبے میں استحکام لانے کی کوشش کے طور پر سامنے آئے گا۔