ڈالر کی تنزلی،روپے کی قدر میں معمولی اضافہ
Dollar decline
فائل فوٹو
کراچی:(ویب ڈیسک)پاکستان کی تبادلہ مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی اضافہ دیکھنے میں ملا ہے۔

جمعرات کو انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران روپے کی قدر میں 0.04 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد روپیہ 11 پیسے کی بہتری کے ساتھ 279.15 روپے تک پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ یہ اضافہ پاکستان کی معیشت میں بہتری کی ایک علامت سمجھی جا رہی ہے، حالانکہ یہ ایک معمولی تبدیلی ہے۔

ماہرینِ معیشت کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ڈالر کے اتار چڑھاؤ اور مقامی سطح پر معیشتی پالیسیوں کی وجہ سے روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ آنا معمول کی بات ہے۔

دوسری جانب عالمی سطح پر امریکی ڈالر نے جاپانی ین کے مقابلے میں ایک ہفتے کی بلند ترین سطح کو چھو لیا ہے، امریکی صارف قیمتوں میں توقع سے زیادہ اضافہ ہوا۔ یورو کو بھی ایک خبر نے سہارا دیا کہ واشنگٹن یوکرین میں جنگ کے خاتمے کیلئے روس کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

امریکی ڈالر انڈیکس میں 0.03 فیصد کی کمی آئی اور یہ 107.88 پر بند ہوا، جبکہ پچھلے سیشن میں یہ 108.52 کی سطح تک پہنچ چکا تھا۔

خیال رہے کہ عالمی مالیاتی مارکیٹ میں ان اتار چڑھاؤ کے اثرات پاکستانی مارکیٹ پر بھی پڑتے ہیں، جس سے روپے کی قدر میں کمی یا اضافے کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔