سونے کی قیمت میں بڑی کمی
Gold price drop
فائل فوٹو
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں 1600 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ ایک ہزار 500 روپے تک پہنچ گئی ہے، جب کہ 10 گرام سونے کا بھاؤ ایک ہزار 372 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 58 ہزار 487 روپے ہو گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی آئی ہے، جہاں اس کی قیمت 16 ڈالر کم ہو کر 2 ہزار 888 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ہے۔ 

مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں ہونے والی یہ کمی مختلف عوامل کے باعث ہے، جن میں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور مقامی سطح پر مانگ و رسد کی صورتحال شامل ہے۔ 

خیال رہے کہ قیمتوں میں ہونے والی یہ کمی سونے کے خریداری کے خواہشمند افراد کیلئے خوشی کی خبر بن کر سامنے آئی ہے۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کمی عارضی بھی ہو سکتی ہے اور قیمتیں دوبارہ بڑھنے کا امکان بھی موجود ہے۔