اسٹاک ایکسچینج میں تیزی،ڈالر بھی نیچے آگیا
Pakistan Stock Exchange
فائل فوٹو
کراچی:(ویب ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان دیکھنے کو ملا ہے،جس کے ساتھ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت آغاز ہوا اور 100 انڈیکس میں 406 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں ملا، جس سے انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 416 پوائنٹس تک پہنچ گیا ہے۔

ذہن نشین رہے کہ گزشتہ روز بھی انڈیکس میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کے بعد دو اہم حدیں بحال ہو گئی تھیں اور انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار کی سطح پر ٹریڈ کرتا نظر آیا۔

دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 17 پیسے کی کمی ہوئی، جس کے بعد ڈالر 279 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ یہ کمی پاکستان کی معیشت کیلئے ایک خوش آئند اشارہ سمجھی جا رہی ہے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تیزی اور ڈالر کی قیمت میں کمی دونوں ہی معیشت کیلئے مثبت پیش رفت ہیں، جو سرمایہ کاروں اور عوام کیلئے خوشخبری ہیں۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ رجحانات برقرار رہے تو ملک کی معیشت میں مزید بہتری آ سکتی ہے۔