گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت میں بڑا اضافہ
LPG Price Hike
فائل فوٹو
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی (لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس) کے گھریلو سلنڈر کی قیمتوں میں برا اضافہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گھریلو گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے،جس کے مطابق گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت میں ساڑھے 43 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 68 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر اب 2996 روپے 88 پیسے کا ہو گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں واضھ کیا گیا کہ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا تعین فروری 2025 کیلئے کیا گیا ہے۔

واضھ رہے کہ اس اضافے کے بعد گھریلو صارفین پر مزید بوجھ بڑھ گیا ہے، کیونکہ ایل پی جی کی فی کلو قیمت 253 روپے 97 پیسے تک پہنچ گئی ہے۔

ذہن نشین رہے کہ اس قبل بھیاس سے قبل بھی ایل پی جی کی قیمتوں میں متعدد بار اضافہ کیا جا چکا ہے، جس کا براہ راست اثر عوام کی روزمرہ کی ضروریات پر پڑتا ہے۔

دوسری جانب صارفین کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے سے انہیں ماہانہ اخراجات میں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

عوامی حلقوں میں اس قیمتوں کے اضافے پر تشویش پائی جارہی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔