سونے کی قیمت نے تاریخ کی نئی بلندی کو چھو لیا
سونے کی قیمت نے تاریخ کی نئی بلندی کو چھو لیا۔ فی تولہ سونے کی قیمت 400 روپے اضافے کے بعد ایک تولہ سونا 2 لاکھ 92 ہزار 200 روپے کا ہوگیا
ایک شخص نے سونے کی دکان پر گاہکوں کو جیولری دکھا رہے ہیں/ فائل فوٹو
لاہور: (سنو نیوز) سونے کی قیمت نے تاریخ کی نئی بلندی کو چھو لیا۔ فی تولہ سونے کی قیمت 400 روپے اضافے کے بعد ایک تولہ سونا 2 لاکھ 92 ہزار 200 روپے کا ہوگیا۔

 تفصیلات کے مطابق 10 گرام سونا 343 روپے مہنگا ہونے کے بعد ڈھائی لاکھ روپے سے تجاوز کر گیا۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2797 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔ رواں ہفتے سونا 2800 روپے فی تولہ مہنگا ہوا، ہفتے کے آغاز پر سونے کی قیمت 2لاکھ 89 ہزار400 روپے فی تولہ تھی۔

دوسری جانب لاہور اور ملتان میں انڈوں اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 3 دنوں کے دوران 11 روپے کی کمی آئی اور آج مزید 4 روپے سستا ہونے کے بعد برائلر گوشت کی قیمت 580 روپے فی کلو تک مقرر ہوگئی۔

اسی طرح لاہور میں انڈوں کی قیمت میں بھی واضح کمی ہوئی ہے۔ 30 جنوری کو انڈے 239 روپے درجن میں فروخت ہو رہے تھے جو اب 220 روپے درجن تک پہنچ چکے ہیں۔

مزید برآں ملتان میں بھی مرغی کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔ 2 دنوں کے دوران زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 13 روپے کی کمی آئی اور آج مزید 3 روپے کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 381 روپے فی کلو جبکہ پرچون ریٹ 395 روپے فی کلو ہوگیا۔

اسی طرح ملتان میں انڈوں کی قیمتوں میں 30 روپے کی کمی آئی ہے اور انڈے 225 روپے درجن سے کم ہو کر 195 روپے درجن پر فروخت ہو رہے ہیں۔