مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں کمی
Chicken Meat Price Reduction
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک)پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے، جس سے شہریوں کو ایک بڑی ریلیف ملا ہے۔مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 4 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

سرکاری نرخنامے کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں کمی کے بعد اب گوشت 591 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے۔

واضھ رہے کہ یہ کمی ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب لاہور میں مرغی کے نرخ پہلے سے کئی روز تک مستحکم رہے تھے۔

علاوہ ازیں زندہ برائلر مرغی کے نرخ میں بھی 3 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 394 روپے فی کلو اور پرچون ریٹ 408 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ملتان میں بھی زندہ برائلر مرغی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، جہاں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 394 روپے فی کلو اور پرچون ریٹ 408 روپے فی کلو ہے۔

انڈوں کی فی درجن قیمت بھی لاہور اور ملتان میں ایک جیسی 239 روپے پر برقرار ہے۔

خیال رہے کہ یہ قیمتوں میں کمی مرغی کے گوشت اور انڈوں کے خریداروں کیلئے خوشخبری ثابت ہو رہی ہے اور شہریوں کو امید ہے کہ آنے والے دنوں میں بھی قیمتوں میں استحکام برقرار رہے گا۔