گھی اور کوکنگ آئل کی شدید قلت کا خدشہ
ایک شہری آئل اور گھی کی دکان کے پاس سے گزر رہا ہے/ فائل فوٹو
January, 29 2025
لاہور: (ویب ڈیسک) ایڈیبل آئل کی شپمنٹس گزشتہ ایک ہفتے سے رکے ہونے کے باعث ملک بھر میں میں گھی اور کوکنگ آئل کی شدید قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
پاکستان ویجیٹیبل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی وی ایم اے) کے چیئرمین شیخ عمر ریحان نے کہا کہ پورٹ ٹرمینل پر شپمنٹس اتارنے کی جگہ نہیں ہے، جبکہ کنسائنمنٹس لیے جہاز بندرگاہ پر قطار میں کھڑے ہیں، کنسائنمنٹ کلیئر نہ ہونے کے باعث ڈیمیجز اور دیگر جرمانے بڑھ رہے ہیں، جس سے خوردنی تیل کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان ہے۔
شیخ عمر ریحان کا کہنا تھا کہ کسٹم کے سافٹ ویئر کی بندش سے اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے اور اگر فوری طور پر مسئلہ حل نہ کیا گیا تو ملک میں خوردنی تیل کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ضرور پڑھیں
امریکہ کا پاکستانی طلبہ کے لیے تعلیمی اسکالرشپ پروگرامز کا آغاز
December, 17 2025
راکھی ساونت بہار کے وزیر اعلیٰ کی حرکت پر برس پڑیں
December, 17 2025
بنگلہ دیش کا پاکستانی طلبہ کے لیے میڈیکل نشستیں مختص کر نے کا فیصلہ
December, 17 2025
720 فلیٹوں کی قرعہ اندازی، خوش نصیبوں کا اعلان
December, 17 2025