آئی ایم ایف کا پاکستان سے بجلی چوری روکنے کیلئے اقدامات کا مطالبہ
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو بجلی چوری روکنے کیلئے اقدامات کا مطالبہ کر دیا
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)/ فائل فوٹو
اسلام آباد: (سنو نیوز) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو بجلی چوری روکنے کیلئے اقدامات کا مطالبہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پاور ڈویژن کو بجلی چوری روکنے کیلئے ہدایات جاری کر دیں۔ بجلی چوری کے باعث 600 ارب روپے سالانہ گردشی قرض میں جمع ہوتا ہے۔

پاور ڈویژن نے ڈسکوز سے دو ہفتوں میں بجلی چوری روکنے کیلئے حکمت عملی مانگ لی۔ جون 2025 تک بجلی چوری روکنے کیلئے واضح اہداف مانگے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈسکوز کو اپنے لائن لاسز کو نییرا کی مقرر کردہ حد کے مطابق کرنا ہوں گے۔ پاور ڈویژن نے اوور بلنگ کو مکمل طور پر ختم کرنے کی ہدایت کر دی۔

ڈسکوز کو تمام فیڈرز پر سمارٹ میٹرز لگانے کا پلان دینا ہوگا۔ ڈسکوز کو عملے کے احتساب کا طریقہ کار بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ بجلی چوری کیخلاف مہم میں ایک سال کے دوران 100 ارب روپے کی وصولی ہوئی۔