ڈالر کی قدر میں معمولی کمی،روپیہ مستحکم
Dollar Exchange Rate
فائل فوٹو
کراچی:(ویب ڈیسک)انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھنے میں ملی ہے۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری دن کے دوران ڈالر 3 پیسے سستا ہوکر 278 روپے 53 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے ڈالر کی قدر 278.58 روپے پر بند ہوئی تھی، جس میں 2 پیسے کی تنزلی ریکارڈ کی گئی تھی۔

معاشی ماہرین کے مطابق روپے کی قدر میں یہ معمولی بہتری معاشی استحکام کی جانب ایک مثبت اشارہ ہے، تاہم اس کو برقرار رکھنے کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہوگی۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی سطح پر امریکی ڈالر نے پیر کے روز مضبوط آغاز کیا، جس کی وجہ حالیہ امریکی روزگار کے اعدادوشمار کی رپورٹ کو قرار دیا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں دنیا کی سب سے بڑی معیشت کی مضبوط کارکردگی کو اجاگر کیا گیا ہے، جس سے دیگر عالمی کرنسیاں کئی سال کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گئی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت کو بیرونی دباؤ سے نمٹنے کیلئے برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی جیسے اقدامات پر توجہ دینا ہوگی۔ اس کے ساتھ ساتھ زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم رکھنے کیلئے بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دینا بھی ضروری ہے۔