نئے سال کا آغاز ہوتے ہی یاماہا کی بڑی آفر
File Photo
فائل فوٹو
لاہور: (سنو نیوز) یاماہا پاکستان نے 2025 کی شروعات موٹرسائیکل شوقین افراد کیلئے ایک دلچسپ پیشکش کے ساتھ کی ہے جس کا مقصد زیادہ سے زیادہ صارفین کے لیے یاماہا موٹرسائیکل خریدنا آسان بنانا ہے، کمپنی نے "اب خریدو، بعد میں ادا کرو" کی طرز پر نیا فنانسنگ آپشن متعارف کروا دیا ہے۔

یاماہا پاکستان نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے  سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا ہے  جس کے تحت صارفین "آسان انسٹالمنٹ پلان" کے ذریعے یاماہا موٹرسائیکل خرید سکتے ہیں۔

پوسٹ میں کہا گیا کہ سٹینڈرڈ چارٹرڈ آسان انسٹالمنٹ پلان کے ساتھ آپ یاماہا موٹرسائیکل 12 ماہ کی اقساط میں 0% مارک اپ پر حاصل کر سکتے ہیں۔"

یہ آفر اُن صارفین کے لیے بہترین ہے جو ایک ہی دفعہ بڑی رقم ادا کرنے سے بچنا چاہتے ہیں اور ماہانہ قسطوں پر بائیک خریدنے کے خواہشمند ہیں۔

یاماہا نے 2024 میں YBR125G ماڈل میں نیا رنگ متعارف کروایا ہے، یاماہا YBR125G کا نیا رنگ گولڈن یلو ہے،کمپنی نے اپنے فیس بک پیج پر نئے ماڈل کے حوالے سے اعلان کرتے ہوئے کہا:"نئی یاماہا YBR125G کو متعارف کروایا جا رہا ہے، اب شاندار میٹالک یلو کلر میں،اپنی مہمات پر نکلیں اور سڑکوں پر چمک بکھیر دیں۔"

یاماہا کا یہ نیا رنگ سڑک پر نمایاں نظر آنے کے لیے ایک منفرد اور پرکشش انتخاب ہے، کمپنی کا کہنا ہے کہ اس منفرد رنگ کی بدولت موٹرسائیکل کا  سٹائل اور جاذبیت مزید بڑھ جائے گی۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.37 —
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.17 —
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.09 ▼ 0.90
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 —
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.25 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.22 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 429,944 ▼ 3,510
Gold 22K Per Tola 394,116 ▼ 3,218
Gold 21K Per Tola 376,201 ▼ 3,072
Gold 18K Per Tola 322,458 ▼ 2,633
Silver Per Tola 6,270 ▼ 58
Platinum Per oz (USD) 1,705 ▼ 26.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 392.76 —
Diesel HSD Per Litre 272.29 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 329.54 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں