تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے دن اسٹاک مارکیٹ نے نئی بلندیوں کو چھوا، ہنڈرڈ انڈیکس میں 950 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 1 لاکھ 18 ہزار 735 پوائنٹس تک پہنچا۔ تاہم بعد ازاں مارکیٹ میں مندی آئی اور 100 انڈیکس میں 474 پوائنٹس کی کمی ہوئی،جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 17 ہزار 100 کی سطح پر آ گیا۔ گزشتہ ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 17 ہزار 586 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت مزید کم ہوئی ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی انٹر بینک میں ڈالر 11 پیسے سستا ہوا، جس کے بعد امریکی کرنسی 278 روپے 45 پیسے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ گزشتہ ہفتے ڈالر 278 روپے 56 پیسے پر بند ہوا تھا۔
واضح رہے کہ یہ تبدیلیاں مارکیٹ میں ہونے والی غیر یقینی صورتحال اور عالمی مالیاتی حالات کا نتیجہ ہیں، جس کا اثر پاکستان کی معیشت پر بھی پڑ رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اتار چڑھاؤ عارضی ہے اور مستقبل میں استحکام کی امید کی جا رہی ہے۔