
نیشنل سیونگز سینٹر سیالکوٹ میں آج (16 دسمبر 2024) کو 200 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی منعقد کی گئی جس کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ کم مالیت کے بانڈز میں سرمایہ کاری کرنے والے پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے اس قرعہ اندازی میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔
اس قرعہ اندازی میں پہلا انعام 7 لاکھ 50 ہزار روپے کا ہے جو خوش نصیب بانڈ نمبر 746219 کو دیا جائے گا، دوسرا انعام 2 لاکھ 50 ہزار روپے کا ہے، جو پانچ خوش نصیب بانڈ نمبرز 108108، 310560، 723668، 892569، 937806 کو دیا جائے گا، تیسرا انعام 1,250 روپے کے 2,394 بانڈ نمبرز پر مشتمل ہوگا، جو زیادہ تعداد میں لوگوں کو خوش قسمت بنائے گا۔
200 روپے کے پرائز بانڈ کی مکمل قرعہ اندازی کی فہرست جلد جاری کی جائے گی جس میں مزید انعام یافتہ نمبرز شامل ہوں گے۔ اس حوالے سے عوام کو اپ ڈیٹ رکھنے کے لیے نیشنل سیونگز کی جانب سے مزید معلومات فراہم کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ کم مالیت کے پرائز بانڈز سرمایہ کاروں میں ہمیشہ سے مقبول رہے ہیں، اس بار بھی عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ یہ قرعہ اندازی ان لوگوں کے لیے ایک شاندار موقع فراہم کرتی ہے جو کم سرمایہ کاری میں بڑے انعامات جیتنے کے خواہشمند ہیں۔



