پرائز بانڈز رکھنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری
File Photo
سیالکوٹ: (سنو نیوز) 200 روپے کے پرائز بانڈ رکھنے والے افراد کے لیے اچھی خبر آگئی، 16 دسمبر 2024 (بروز پیر) کو سیالکوٹ میں 200 روپے کے انعامی بانڈ نمبر 100 کی قرعہ اندازی ہوگی۔ اس تقریب میں خوش نصیب فاتحین کا اعلان کیا جائے گا جنہیں بڑے انعامات سے نوازا جائے گا۔

اس قرعہ اندازی میں 7 لاکھ 50 ہزار روپے کا پہلا انعام ایک خوش نصیب جیتے گا۔ دوسرا انعام 2 لاکھ 50 ہزار روپے کا ہوگا جسے متعدد شرکا میں تقسیم کیا جائے گا جبکہ تیسرا انعام ایک لاکھ 25 ہزاورروپے ہوگا جسے کئی فاتحین کے درمیان تقسیم کیا جائے گا۔

آج مظفرآباد میں 40 ہزار روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی نیشنل سیونگز ڈویژن کے زیر اہتمام منعقد ہوئی۔ اس قرعہ اندازی میں 8 کروڑ روپے کا پہلا انعام بانڈ نمبر 016364 کے حامل فرد نے جیتا، 3 کروڑ روپے کے دوسرے انعام کے تین خوش نصیب فاتحین کے نمبرز 885708، 442509، اور 540206 تھے۔ تیسرا انعام 660 افراد کے درمیان تقسیم کیا گیا جس میں ہر فرد کو 5 لاکھ روپے ملے۔

خیال رہے کہ پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی نیشنل سیونگز کے تحت منظم طریقے سے کی جاتی ہے جو شفافیت اور اعتماد کا مظہر ہے۔ یہ سکیم عوام کو بچت کے ساتھ انعامی مواقع فراہم کرتی ہے جو کہ معیشت کے لیے بھی معاون ہے۔

بانڈز کے مالک اپنے بانڈز کے نمبرز قرعہ اندازی کے نتائج سے لازمی ملائیں اور اپنی انعامی رقم جلد از جلد کلیم کریں۔

واضح رہے کہ یہ قرعہ اندازی نہ صرف 200 روپے کے بانڈز کے مالکان کے لیے امید کا ذریعہ ہے بلکہ ملک میں عوام کو بچت کی طرف راغب کرنے کی کوششوں کا حصہ بھی ہے۔