
پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 35 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 85 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے،جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 48 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں2 روپے 61 پیسے تک کی کمی کی گئی ہے
خیال رہے کہ یہ اضافہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑھتے ہوئے رجحان کے باعث کیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر 2024 کی رات 12 بجے سے ہو چکا ہے۔
پٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد ملک بھر میں نئی قیمت 248 روپے 38 پیسے فی لیٹر،جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 255 روپے 14 پیسے فی لیٹر،لائٹ ڈیزل 2 روپے 61 پیسے سستاہونے کے بعد 147 روپے 51 پیسے،جبکہ مٹی کا تیل ایک روپے 48 پیسے کمی سے 161 روپے54 پیسے فی لٹر ہو گیا
واضح رہے کہ اس اضافے کے باعث عوام پر مزید معاشی بوجھ بڑھنے کا امکان ہے اور مہنگائی کی شرح میں بھی اضافہ متوقع ہے۔
ماہرین کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے اشیائے خور و نوش اور دیگر بنیادی ضرورت کی اشیاء کی قیمتوں پر بھی اثر پڑے گا،جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی اضافے کا خدشہ ہے،جس سے عام شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔