انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

October, 1 2024
اسلام آباد: (ویب ڈیسک)حکومت نے ٹیکس سال 2024ء کے لیے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ بڑھا کر 14 اکتوبر کر دی ہے۔
اس فیصلے کا مقصد ان افراد کو سہولت فراہم کرنا ہے جو 30 ستمبر کی ڈیڈ لائن تک اپنے ریٹرن جمع نہ کرا سکے۔
حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق اس توسیع کا فیصلہ تاجر برادری، ٹیکس بارز اور عوامی درخواستوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
اگرچہ انکم ٹیکس آرڈیننس کے مطابق گوشوارے جمع کرانے کی مقررہ تاریخ 30 ستمبر تھی، مگر ماضی کی طرح اس سال بھی آخری تاریخ میں اضافہ کیا گیا ہے۔
تاجروں نے اس سے قبل آئیریس پورٹل پر مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے تاریخ 31 اکتوبر تک بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔
ایف بی آر کے اعداد و شمار کے مطابق، 30 ستمبر 2024 ء تک تقریباً 36 لاکھ 60 ہزار انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرائے جا چکے ہیں، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 87.9 فیصد زیادہ ہیں۔
ٹیکس سال 2023 میں کل 62 لاکھ 40 ہزار ریٹرن فائل کیے گئے تھے، جبکہ اس سال کے ابتدائی اعدادوشمار کے مطابق 3 لاکھ 40 ہزار 473 نئے فائلرز نے جولائی سے ستمبر کے درمیان اپنے گوشوارے جمع کروائے ہیں۔
ضرور پڑھیں

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
September, 16 2025

پاک بھارت کرکٹ مقابلوں میں کس کا پلڑا بھاری رہا؟
September, 14 2025

ٹک ٹاک لائیو پر پابندی؟ پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
September, 14 2025

ریٹائرڈ ججز کی سکیورٹی سے متعلق مراسلے پر سپریم کورٹ کی وضاحت آگئی
September, 13 2025